کرتارپور راہداری افتتاح،مودی پاکستان آئینگے، ہندوستان ٹائمز کادعویٰ

      کرتارپور راہداری افتتاح،مودی پاکستان آئینگے، ہندوستان ٹائمز کادعویٰ

  



نئی دہلی(آن لائن) بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان آئیں گے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیر ہرسیمرات کور بادل کی ٹویٹ کا حوالہ بھی دیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ 8 نومبر کو تاریخ رقم ہو گی جب نریندر مودی کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔واضح رہے کہ جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے بتایا تھا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی، اس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔

مودی،افتتاح

مزید : صفحہ اول


loading...