پرنس ولیم اور اہلیہ ڈچز آف کیمرج کیٹ میڈلٹن آج پاکستان آئینگے

پرنس ولیم اور اہلیہ ڈچز آف کیمرج کیٹ میڈلٹن آج پاکستان آئینگے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) برطانوی شہزا دہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم ا ور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن آج پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی جوڑا آج رات ساڑھے 9 بجے نور خان ائیر بیس پر اترے گا، جہاں برطانوی شاہی مہمانوں کا سرخ قالین پر خیرمقدم، اعزازی گارڈ پیش کیا جائے گا، وفاقی وزراء، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفارتکار شاہی جوڑے کو ویلکم کہیں گے۔ راولپنڈی کی عوام نے سوشل میڈیا پر شاہی جوڑے کو ہارلے اسٹریٹ میں واقع گورا قبرستان کا بھی دورہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر آمنہ علی الپیال نامی اکاؤنٹ ہولڈر نے راولپنڈی میں ہارلے اسٹریٹ پر واقع گورا میں قبرستان میں جنگ عظیم اول اور دوئم کے دوران وفات پانے والے فوجی جوان اور افسران کو دفن کیا گیا ہے، اس سے قبل شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا نے بھی 1996 میں دورہ پاکستان کے گور ا قبرستان کا دورہ کیا تھا اس کے علاوہ ملکہ الزبیتھ نے جب 1997میں پاکستان کی 50ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان آئیں تو ملکہ الزبیتھ نے بھی گورا قبرستان کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے شاہی جوڑے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے دوران گورا قبرستان کو ضرور دورہ کرنا چاہیے۔اسلام آباد کے بعد برطانوی شاہی جوڑا 16 اکتوبر کو لاہور آئیگا، 17 اکتوبر کو چترال جائے گا، 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔دریں اثنابرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کی آمد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے برطانوی شاہی جوڑے کی آمد پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے افراد کے دورہ سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں قیام کے دوران مختلف طبقات سے وابستہ افراد سے ملیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ لاہور اور شمالی علاقہ جات کا بھی دورہ کریں گے۔ شہزادہ ویلیم اور ان کی اہلیہ پاکستانی نوجوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

شہزادہ ولیم

مزید : صفحہ اول