سندھ اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی ایکٹنگ اسپیکر ریحانہ لغاری نے اتوار کے روز اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سندھ اسمبلی کا آج (پیر) 14 اکتوبر کو ہونے والا اجلاس شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پراعلان کردہ عام تعطیل کی وجہ سے ملتوی کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اب منگل 15 اکتوبر کو دوپہر 2بجے ہوگا۔