کسی بھی دکان پر ناقابل تلف پلاسٹک بیگز نہیں پائے گئے تھے، مرتضیٰ وہاب 

کسی بھی دکان پر ناقابل تلف پلاسٹک بیگز نہیں پائے گئے تھے، مرتضیٰ وہاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے ترجمان اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون،ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب اور سیکریٹری محکمہ ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی خان محمد مہر کی ہدایات پر پلاسٹک بیگز پر لگائی گئی پابندی پر عملدرآمد کا آج بھی فیلڈ میں جاکر جائزہ لیا گیا۔ اتوار کو بھی ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا)کے شعبہ مانیٹرنگ کے افسران و عملے نے گلستان جوہر ، ڈیفنس اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف ایریاز کی دکانوں پر موجود شاپنگ بیگز کے قابل تلف ہونے کو چیک کیا۔ چیک کی گئی کم و بیش پینتیس دکانوں بشمول میڈکل اسٹورز،جنرل اسٹورز،مٹھائی والوں،بیکریوں پر قابل تلف اور تیس مائیکرون سے موٹے شاپنگ بیگز پائے گئے۔ اس کے علاوہ ڈپارٹمنٹل اسٹورز/بڑے اسٹورز بشمول بن ہاشم،الجدید،بن سفیر، میٹرو، میٹ خاص، امتیاز سپر مارکیٹ اور مسلم فارمیسی بھی ماحول دوست شاپنگ بیگز میں اشیا فروخت کرتے پائے گئے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز سیپا کے ڈائریکٹرڈاکٹر عاشق علی لانگھا کی قیادت میں سیپا کی ٹیم نے ضلع شرقی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر خان کے ہمراہ بہادرآباد اور دھوراجی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا تھا اور قابل تلف پلاسٹک کی تھیلیوں کے نمونے حاصل کئے تھے۔ اسی دوران سیپا ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر وارث گبول کی زیر نگرانی بہادرآباد اور دھوراجی میں واقع گوشت، سبزی، مٹھائی، دودھ، دہی،کریانہ اور متفرق نوعیت کی 25 دکانوں سے قابل تلف پلاسٹک بیگز کے نمونے حاصل کئے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -