آزادی مارچ،کے پی پولیس نے ساڑھے 24کروڑ طلب کر لئے

آزادی مارچ،کے پی پولیس نے ساڑھے 24کروڑ طلب کر لئے

  



پشاور(آن لائن)جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے میں سیکورٹی اقدامات کیلئے خیبرپختونخوا پولیس نے ساڑھے چوبیس کروڑ روپے طلب کر لئے ہیں۔مارچ کے دوران سیکورٹی کے لئے خیبرپختونخواپولیس کی 80سے زائد پلاٹون کی تعیناتی کی جائیگی جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے بھی چالیس سے زائد پلاٹون کی تعیناتی کی جائیگی محکمہ خزانہ سے 24کروڑ 44لاکھ روپے اخراجات کی مد میں طلب کئے گئے ہیں اہلکاروں کی آمد و رفت،کھانے وغیرہ کی مد میں یہ فنڈ طلب کیا گیا ہے پشاور سمیت صوبے بھر سے سیکورٹی اقدامات کے لئے یہ فنڈ طلب کیا گیاہے پشاور سمیت صوبے بھر سے جے یو آئی (ف) کے احتجاجی دھرنے اور مارچ کے دوران یہ اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جے یو آئی(ف) کے دھرنے کو خیبر پختونخوا سے آگے جانے نہیں دیاجائے گا۔

پولیس فنڈز طلب

مزید : صفحہ اول


loading...