چین اورنیپال کا تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق
کھٹمنڈو(آئی این پی/شِنہوا) چین اور نیپال اپنے تعلقات سٹرٹیجک شراکت داری تعاون اور نئی بلندیوں تک لے جانے پر متفق ہوگئے ہیں،دونوں ممالک نے ترقی اور خوشحالی کیلئے طویل المعیاد دوستی پر بھی اتفاق کیا ہے، اس معاہدے کا اعلان چین کے صدر شی جن پھنگ اور نیپالی صدر بدیا دیوی بنڈاری کی موجودگی میں کیاگیا،چین کے صدر شی نے کہا ہے کہ وہ صدر بنڈاری کی پرخلوص دعوت پر نیپال آئے ہیں یہ دعوت میں انہوں نے بیجنگ میں ایک ملاقات کے دوران دی تھی،انہوں نے کہا کہ چین اور نیپال کے دوران دوستی اور تعاون موجود ہے،انہوں نے کہا کہ انہوں نے نیپال کے چہریوں پر مخلصانہ مسکراہٹ دیکھی ہے، اور چین کے عوام کیلئے ان کے دلوں میں گہری دوستی کے جذبات موجود ہیں۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر بنڈاری نے صدر شی کے دورہ نیپال کا زبردست خیرمقدم کیا اور چین کی70ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ نیپال چین کے کامیاب تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کا خواہشمند ہے۔یاد رہے گزشتہ23برسوں کے دوران کسی بھی چینی صدر کا نیپال کا یہ پہلا دورہ تھا