سعودی عرب، مقامی شہریوں و غیر ملکیوں کو ریاست مخالف سوشل میڈیا اکاونٹس سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
ریاض (اے پی پی) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کوسوشل میڈیا پر ریاست مخالف اکاونٹس سے خبردار کرتے ہوئے ہے کہا ہے کہ جھوٹی خبروں کو شیئر نہ کیا جائے۔ پبلک پراسیکیوٹر کے تحت کام کرنے والا ادارہ انسداد انتہاء پسندی نے کہا ہے کہ سعودی مخالف ادارے اور افراد نے ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنا رکھا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ پر ہزاروں جعلی اکاونٹ سعودی عرب کے خلاف فرضی اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔