ایکواڈور کے صدر کا دارالحکومت میں دوبارہ کرفیو نافذ کرنے کا حکم
کوئٹو۔ (اے پی پی) ایکواڈور کے صدر لینن مورینو نے ملک کے دارالحکومت کوئٹو میں حکومت کے خلاف احتجاج کو دیکھتے ہوئے دوبارہکرفیو لگانے اور فوج تعینات کرنے کا حکم دیا۔ مورینو نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ میں نے کوئٹو میں کرفیو لگانے اور فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔اس دوران پولیس کسی بھی تشدد کے خلاف کارروائی کر سکے گی۔