ترکی کیخلاف ہماری مدد امریکہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے، شامی کرد

     ترکی کیخلاف ہماری مدد امریکہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے، شامی کرد

  



دمشق(آئی این پی) شمالی شام میں ترکی کے حملوں کا سامنا کرنے والے کردوں نے کہا ہے کہ ان کی مدد کرنا امریکہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق  انھوں نے امریکہ پر انھیں سلامتی فراہم کرنے کے وعدے کے باوجود انھیں تنہا چھوڑ دینے کا الزام لگایا ہے۔کردوں نے ایک بیان میں امریکہ سے اس علاقے کی فضائی حدود کو ترک طیاروں کے لیے بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...