کینیا میں بم دھماکہ، 10فوجی افسران ہلاک 

کینیا میں بم دھماکہ، 10فوجی افسران ہلاک 

  



گاریسا (اے پی پی)  صومالیہ سرحد کے نزدیک گاریساکاؤنٹی میں  سڑک کنارے  نصب بم دھماکے سے کم از کم 10 فوجی افسران ہلاک ہو گئے۔  ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ لیووئی اور دماجلے کے درمیان دیگوہ سڑک پر الشباب کے دہشت گردوں کی جانب سے نصب کئے گئے مشتبہ دھماکہ خیز مادے (آئی ای ڈی) کی زد میں آنے سے فوج کی گاڑی میں سوار 10 سکیورٹی افسروں کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے ابھی تک کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کینیا میں پولیس آئی جی ہلیری متھمبائی نے بتایا کہ  حملہ آوروں کی تلاش کے لئے جائے وقوعہ پر اضافی سکیورٹی کو بھیجا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...