نیویارک،فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک،3زخمی

نیویارک،فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک،3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی/شِنہوا)نیویارک کے علاقے بروکلین  میں  فائرنگ کے دوران چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،یہ حادثہ کراؤن ہائیکس کی تین منزلہ عمارت میں غیر قانونی  جوا کھیلنے پر  ہوا،چار افراد موقع پر ہی  ہلاک ہوگے جبکہ دومرد اور ایک عورت زخمی ہوئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے حادثہ آپس میں جھگڑے کے باعث پیش آیا،پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے کم ازکم15گولیاں ملی ہیں جبکہ دو بندوقیں بھی قبضہ میں لی گئی ہیں۔عمارت کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے،پولیس اور تحقیقاتی ادارے  عمارت کے اندر اور باہر موجود ہیں۔ابھی تک  کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -