سیمپرا کاچلی میں توانائی پلانٹ چینی گرڈ کارپوریشن کو فروخت کیے جانے کا امکان

سیمپرا کاچلی میں توانائی پلانٹ چینی گرڈ کارپوریشن کو فروخت کیے جانے کا امکان

  



ماسکو(آئی این پی) امریکی توانائی کمپنی سیمپرا کی جانب سے اپنا چلی میں واقع توانائی پلانٹ 3 ارب ڈالر کے عوض جلد چین کی قومی گرڈ کارپوریشن کو فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق سیمپرا اپنے مالی وسائل میں اضافے کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے وہ اپنے غیر بنیادی اثاثے فروخت کرنا چاہتی ہے، چلی میں واقع گرڈ کی فروخت کی بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے،سیمپرا کی چین کی قومی گرڈ کارپوریشن کے ساتھ چلی میں واقع توانائی پلانٹ کی فروخت بارے ڈیل آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، 

مزید : عالمی منظر


loading...