بیجنگ کے ڈاکسنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹس سے معمول کے مطابق پروازیں شروع

    بیجنگ کے ڈاکسنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹس سے معمول کے مطابق پروازیں شروع

  



بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)بیجنگ ڈاکسنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے معمول کے مطابق پروازیں شروع ہوگئی ہیں۔ یہ ہوائی اڈہ گزشتہ ماہ مکمل کیا گیا تھا،ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ 25ستمبر سے 10اکتوبر تک 1237پروازیں ہوائی اڈہ سے روانہ ہوئیں،جن کے ذریعے 1لاکھ87ہزار افراد نے سفرکیا،27اکتوبر سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں اضافہ کردیا جائیگا۔ ان میں 7ملکی اور8غیر ملکی پروازیں بھی ہونگی،اس طرح اس ہوائی اڈے سے پروازوں کی روزانہ تعداد280تک پہنچ جائیگی۔

مزید : عالمی منظر


loading...