کویت میں دانتوں کے علاج کے لیے این اوسی پر والد کے دستخط لازمی قرار

کویت میں دانتوں کے علاج کے لیے این اوسی پر والد کے دستخط لازمی قرار

  



کویت سٹی (اے پی پی) کویتی وزارت صحت نے حال ہی میں قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق کم عمر بچوں کے دانتوں کا علاج کرنے کے لیے والد کو این او سی پر دستخط کرنا ہوں گے۔نئے قانون کے مطابق والدہ کے دستخط قابل قبول نہیں ہوگا۔

وزارت صحت کے مذکورہ قانون سے کویتی شہریوں کو شدید تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ معالجین اپنی کم علمی چھپانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔ این او سی پر اگر دستخط کرنا ہی ہیں تو والدین میں سے ایک کے دستخط کو کافی سمجھا جائے۔والدین میں جدائی ہونے کے صورت میں کیا والدہ اپنے بچے کا علاج نہیں کراسکتی۔

مزید : عالمی منظر


loading...