ایران کی شامی کردوں، شامی حکومت اور ترکی کو اکٹھا کرنے کیلئے تجویز

ایران کی شامی کردوں، شامی حکومت اور ترکی کو اکٹھا کرنے کیلئے تجویز

  



تہران (آئی این پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ آدانا معاہدہ سلامتی کے حصول کیلئے بہترین طریقہ ہے۔ ترک چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ شام اور ترکی کے درمیان آدانا معاہدہ جو ابھی بھی درست ہے، سلامتی کے حصول کے لئے بہترین طریقہ ہے۔محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ ایران شامی کردوں، شامی حکومت اور ترکی کو اکٹھا کرنے میں مدد کرسکتا ہے تاکہ ترکی کے ساتھ شامی فوج بھی سرحدوں کی حفاظت کرے۔

مزید : عالمی منظر


loading...