اسرائیل کیساتھ دوستی سنگین جرم ہوگا، تیونسی صدارتی امیدوار

اسرائیل کیساتھ دوستی سنگین جرم ہوگا، تیونسی صدارتی امیدوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیونسیا (اے پی پی) تیونس میں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدارتی امیدوار قیس سعید نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور دوستی کوسنگین غداری قرار دیا ہے۔ایک مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قیس سعید کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نارمل کرنا ایک بہت بڑی غداری ہے۔ ایک ایسے ملک کے ساتھ تعلقات کیسے قائم ہوسکتے ہیں جو ایک پوری قوم اور اس کے بنیادی حقوق غصب کرکے انہیں یرغمال بنائے ہوئے ہے۔

مزید :

عالمی منظر -