مال گاڑی کا ڈرائیور ڈیزل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مال گاڑی کا ڈرائیور ڈیزل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  



رحیم یار خان (این این آئی) کراچی سے ساہیوال جانے والی مال گاڑی کا ڈرائیور رحیم یار خان کے قریب انجن سے ڈیزل چوری کرتے ہوئے اپنے ہی ریلوے گینگ مینوں کی رپورٹ پر تھانہ جاپہنچا۔تفصیلات کے مطابق سہجہ اسٹیشن سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر ڈرائیور محرم علی اور اسسٹنٹ ڈرائیور نوید علی نے ٹرین روکی اور انجن نمبر 9047 سے 6 ڈیزل کے کین جس میں تقریبا 30 سے 40 لٹر ڈیزل تھا نکال کر ایک پارٹی کھڑی تھی جسے وہ کین ہینڈ اوور کر رہا تھا کہ پیٹرونگ پر موجود دو گینگ مینوں نے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ڈیزل خریدنے والی پارٹی فرار ہو گئی تھی۔گینگ مینوں نے ایس ایچ او ریلوے خان پور امداد ڈوگر کو اطلاع دی ایس ایچ او تھانہ ریلوے امداد ڈوگر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ڈرائیور کو تیل کے ڈرم سمیت گرفتار کر لیا اور ریلوے تھانے میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ڈرائیور گرفتار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...