کراچی میں کھلے مقام پر کچرا پھینکنے والے 3 افراد گرفتار

کراچی میں کھلے مقام پر کچرا پھینکنے والے 3 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں سے کچرا پھینکنے والے 3 افراد، 2 کار لفٹرز اور مختلف وارداتوں میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کر لیا۔ لیاقت آباد سے 1شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کراچی میں کھلے مقام پر کچرا پھینکنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر جنوبی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ کراچی کے علاقے کورنگی اور جوہر آباد سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 گاڑیاں برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی وہیکل اینڈ کار لفٹنگ سیل نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹر شاہنواز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے سوزوکی پک اپ برآمد کی گئی ہے جو کہ ملزم نے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود سے چھینی تھی۔دوسری کارروائی میں گلبرگ سے پولیس نے چوری کی کار برآمد کرلی ہے، کار جوہر آباد کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔ادھر ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ لائنز ایریا میں پولیس کی کارروائی میں ایک ملزم پکڑا گیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔دوسری جانب ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 5 سے 3 روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔مرنے والے شخص کی شناخت اور اس کی ہلاکت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
تین گرفتار

مزید :

صفحہ اول -