صبح سویرے ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صبح سویرے ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں پر خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختوا،شمالی علاقہ جات اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے بالاکوٹ ،بٹ گرام ،دیربالا،دیرلوئر،چترال اور غذرمیں بھی محسوس کئے گئے جبکہ شمالی وزیرستان ،ضلع کرم مہند اور کرک بھی زلزلے سے لرز اٹھا، ان کے علاوہ مانسرہ ،ایبٹ آباد اور گردونواح بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، رپورٹس کے مطابق راولپنڈی ،اسلام آباد،مری ،سرگودھااورچنیوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش ریجن افغانستان کا علاقہ تھا،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 8 اورگہرائی 157 کلومیٹر ریکارڈکی گئی ۔