احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف سماعت آج ہوگی

احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف سماعت آج ہوگی
احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف سماعت آج ہوگی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے معزز جج جوادالحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کریں گے۔ جیل حکام نامزد ملزم خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کو عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور