الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی کیس،وفاقی حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا

الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی کیس،وفاقی حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ میں جواب ...
الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی کیس،وفاقی حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی کیس میں وفاقی حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا جس میں وفاق نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران تعیناتی کیس کی سماعت روکنے کی استدعا کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے ، وفاقی حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا جس میں وفاق نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران تعیناتی کیس کی سماعت روکنے کی استدعا کردی۔

سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار نے اسی نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک ہائیکورٹ سماعت نہ کرے ،امید ہے سپریم کورٹ آئینی درخواست پر جلد سماعت کرے گی ،جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت جواب جمع کرانے کیلئے پیراوائزکمنٹس تیار کررہی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد