لاہور:سیشن کورٹ نے تہرے قتل کیس کافیصلہ سنادیا

لاہور:سیشن کورٹ نے تہرے قتل کیس کافیصلہ سنادیا
لاہور:سیشن کورٹ نے تہرے قتل کیس کافیصلہ سنادیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ تہرے قتل کیس کافیصلہ سنادیا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 3بار سزائے موت اور3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں تہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی،پراسیکیوشن نے کہا کہ مجرم نے بیوی،ساس اوربرادرنسبتی کوقتل کیا، مجرم کیخلاف تھانہ مناواں میں تہرے قتل کامقدمہ درج ہے،سیشن کورٹ تہرے قتل کیس کافیصلہ سنادیا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 3بار سزائے موت اور3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی،ایڈیشنل سیشن جج سجیدہ اختر نے فیصلہ سنایا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور