گھوٹکی،میرپورماتھیلوکے قریب مال بردارٹرین کی 5بوگیاں پٹری سے اترگئیں
گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میرپورماتھیلوکے قریب مال بردارٹرین کی 5بوگیاں پٹری سے اترگئیں،ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث اپ اور ڈاوَن ٹریک بند ہوگیا،ٹریک بند ہونے سے عوامی ایکسپریس کو ڈہرکی میں روک دیا گیا،ریلوے ذرائع کے مطابق خالی مال بردارگاڑی یوسف والاسے کراچی جارہی تھی،حادثہ ٹریک کی خرابی کے باعث پیش آیا۔