لیگی سینٹراسد اشرف کی نااہلی کیس،جسٹس عابدعزیزشیخ نے سماعت سے معذرت ظاہر کردی

لیگی سینٹراسد اشرف کی نااہلی کیس،جسٹس عابدعزیزشیخ نے سماعت سے معذرت ظاہر ...
لیگی سینٹراسد اشرف کی نااہلی کیس،جسٹس عابدعزیزشیخ نے سماعت سے معذرت ظاہر کردی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت میں لیگی سینیٹر اسد اشرف کی نااہلی کیلئے دائردرخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عابدعزیز شیخ نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اور درخواست جسٹس عاصم حفیظ کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں لیگی سینیٹراسداشرف کی نااہلی کیلئے دائردرخواست پرسماعت ہوئی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ اسداشرف کونوازشریف کے دستخط سے ٹکٹ جاری ہوا،نوازشریف کی نااہلی کے بعدان کے تمام اقدامات کالعدم ہوگئے،جسٹس عابدعزیز شیخ نے درخواست پرسماعت سے معذرت کرلی،عدالت نے درخواست جسٹس عاصم حفیظ کوبھجوادی،عدالت نے کہا کہ اس طرح کی دیگردرخواستوں پرجسٹس عاصم حفیظ سماعت کررہے ہیں،مناسب ہے جسٹس عاصم حفیظ ہی اس کیس کی سماعت کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور