ن لیگ میں تین گروپس ہیں ، ایک نوازشریف دوسرا شہبازشریف کے ساتھ ہے لیکن تیسرا گروپ۔۔“ سینئر تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی نے بڑا دعویٰ کر دیا

ن لیگ میں تین گروپس ہیں ، ایک نوازشریف دوسرا شہبازشریف کے ساتھ ہے لیکن تیسرا ...
ن لیگ میں تین گروپس ہیں ، ایک نوازشریف دوسرا شہبازشریف کے ساتھ ہے لیکن تیسرا گروپ۔۔“ سینئر تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی نے بڑا دعویٰ کر دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی نے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ ن میں تین گروپس بن چکے ہیں ، ایک گروپ نوازشریف کے ساتھ ، دوسرا شہبازشریف کے ساتھ ہے اور تیسرا گروپ وہ ہے جو ہمیشہ درمیان میں رہاہے یعنی لڑائی اور طاقت کے ساتھ ٹکراﺅ پر یقین نہیں رکھتا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ن لیگ میں تین گروپس بن چکے ہیں ، ایک گروپ نوازشریف ، دوسرا شہبازشریف کے ساتھ ہے لیکن تیسرا گروپ جو ہمیشہ بیچ میں رہاہے اب ابھر کر سامنے آ رہاہے ، وہ جھگڑے یا طاقت کے استعمال کے ساتھ ٹکراﺅ پر یقین نہیں رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتی ہیں ۔

مزید : قومی


loading...