سابق صدرآصف زرداری کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سابق صدرآصف زرداری کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سابق صدرآصف زرداری کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج احتساب عدالت محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی،درخواست آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دائرکی ،وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے،جیل میں طبی سہولتیں ملناآصف زرداری کاحق ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق صدر کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے،عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...