منی لانڈرنگ ،چودھری شوگر ملز کیس،مریم نواز کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

منی لانڈرنگ ،چودھری شوگر ملز کیس،مریم نواز کی درخواست پر سماعت بغیر ...
منی لانڈرنگ ،چودھری شوگر ملز کیس،مریم نواز کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور چودھری شوگرملز کیس میں مریم نوازکی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ بے بنیادکیس بناکرسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،چودھری شوگرملز،منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظورکی جائے،عدالت نے درخواست ضمانت پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی،سماعت جسٹس علی باقرنجفی کے بیرون ملک ہونے پرملتوی ہوئی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...