سی سی پی اوصاحب!روزانہ آئی جی ادھرکھڑاہوگا،میں سپاہیوں کوبلاکرکہانیاں نہیں سن سکتا،ہائیکورٹ ،مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرنے کیخلاف کیس میں نیاایس اوپی مکمل ریکارڈ سمیت طلب

سی سی پی اوصاحب!روزانہ آئی جی ادھرکھڑاہوگا،میں سپاہیوں کوبلاکرکہانیاں نہیں ...
سی سی پی اوصاحب!روزانہ آئی جی ادھرکھڑاہوگا،میں سپاہیوں کوبلاکرکہانیاں نہیں سن سکتا،ہائیکورٹ ،مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرنے کیخلاف کیس میں نیاایس اوپی مکمل ریکارڈ سمیت طلب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرنے کیخلاف کیس میں نیاایس اوپی مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی اوصاحب!روزانہ آئی جی ادھرکھڑاہوگا،میں سپاہیوں کوبلاکرکہانیاں نہیں سن سکتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی سی پی اوصاحب!روزانہ آئی جی ادھرکھڑاہوگا،جسٹس قاسم خان نے کہا کہ میں سپاہیوں کوبلاکرکہانیاں نہیں سن سکتا، عدالت نے استفسار کیا کہ ہلاکت کے مقدمہ میں دفعہ 302کااطلاق کیسے ہوگیا؟روزانہ 3 سے 4 کیس ایسے ہوتے ہیں پولیس عمل نہیں کرتی،بلاوجہ ایک شخص پرقتل کا مقدمہ ڈال کرجیل میں بندکیاہواہے،ناقص تفتیش کے مرتکب پائے جانی والے تمام افسران بھی جیل جائیں گے،عدالت نے نیاایس اوپی مکمل ریکارڈسمیت آج ہی طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...