بھارت کے چار کھلاڑی نیشنل ہائی وے پر کارحادثے میں ہلاک ، تین زخمی

بھارت کے چار کھلاڑی نیشنل ہائی وے پر کارحادثے میں ہلاک ، تین زخمی
بھارت کے چار کھلاڑی نیشنل ہائی وے پر کارحادثے میں ہلاک ، تین زخمی

  



ہوشنگا آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں چار نیشنل لیول کے ہاکی پلیئرز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام پلیئرز دھیان چند ٹرافی میں حصہ لینے کیلئے ” اتراسی“ سے ہوشنگاآباد جارہے تھے کہ راستے نیشنل پائی وے پر ریسالپور گاﺅں کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں چار کھلاڑی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین کو چوٹیں آئیں ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں آدرش ہردوا، اشیش لال ، انکت اور شاہنواز خان شامل ہیں ۔

انڈیا ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں کہناہے کہ گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی تھی جس کے باعث وہ سیدھی درخت سے جا کر ٹکرائی اور زور دار تصادم ہوا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی نوعیت جانچنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...