جنوبی افریقہ کیخلاف ڈبل سینچری بنانے سے قبل ذہن میں کیا سوچ کر میدان میں اترے؟ ویرات کوہلی نے اپنی منصوبہ بندی سب کو بتا دی

جنوبی افریقہ کیخلاف ڈبل سینچری بنانے سے قبل ذہن میں کیا سوچ کر میدان میں ...
جنوبی افریقہ کیخلاف ڈبل سینچری بنانے سے قبل ذہن میں کیا سوچ کر میدان میں اترے؟ ویرات کوہلی نے اپنی منصوبہ بندی سب کو بتا دی

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )بھارت نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میں پوری ایک اننگ اور 137 رنز سے شکست دے کر سیریز سمیٹ لی ہے اور یہ بھارت کی ہوم گراونڈ پر مسلسل 11 ویں ٹیسٹ سریز ہے جس میں وہ کامیاب رہے ہیں جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ بھی ہے ، ویرات کوہلی نے چوتھے روز کے کھیل پر فالو آن کروایا اور بھارتی باولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 189 پر آوٹ کر دیا ۔

میچ میں کامیابی کے بعد تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور جیت کیلئے کھلاڑیوں کے جذبے اور بھوک کو بھی داد دی ۔ویرات کوہلی نے کہا کہ جب ہم نے بطور گروپ شروع کیا تو ہم ریکنگ میں 7 ویں پوزیشن پر تھے اور اوپر جانا ہی واحد راستہ تھا ، ہم نے کچھ چیزیں سامنے رکھیں ، ہر کسی کو پریکٹس سیشنز کے دوران محنت کرنے کیلئے کہا ، گزشتہ تین چار سالوں میں جس طرح کا کھلاڑیوں کا گروپ ہمارے پاس ہے یہ ہماری خوش قسمتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی شاندار لمحہ ہوتا ہے جب آپ لڑکوں میں بہتری لانے کیلئے جذبے اور سیکھنے کی بھوک کو دیکھتے ہیں ۔

کوہلی نے پہلی اننگ میں ناقابل شکست 254 رنز بنائے اور مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا ، بھارتی کپتان نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ یہ کپتان ہونے کے ناطے ذمہ داری ہوتی ہے ،جب آپ ڈبل سینچری بنانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے باہر جائیں تو آپ یہ حاصل نہیں کرپاتے لیکن اگر آپ باہر جاتے ہوئے یہ منصوبہ بنائیں کہ میں پانچ سیشنز تک کھیلنا ہے تو ڈبل سینچری خود بہ خود بن جاتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بعض اوقات آپ لوگوں کو غلط ثابت کرنے کیلئے کھیلتے ہیں لیکن میں اپنے کیریئر کے اس حصے میں داخل ہو گیا ہوں ، جہاں ہونے پر میں خوش ہوں کہ میں یہاں ہوں ، ٹیم کو کمانڈنگ پوزیشن میں لانا ہی واحد چیز ہے جس کیلئے میں کوشش کرتاہوں ، ظاہر ی سی بات ہے مجھے سکور بنانے میں مزہ آتاہے لیکن جب وہ میچ میں کامیابی کا باعث بن جائے تو اس جیسا مزہ کوئی اور نہیں ۔بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ رانچی میں ہفتے کے روز سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل


loading...