چیئرمین نادراکی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت،وکیل صفائی نے عدالت سے مہلت مانگ لی

چیئرمین نادراکی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت،وکیل صفائی نے عدالت سے مہلت ...
چیئرمین نادراکی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت،وکیل صفائی نے عدالت سے مہلت مانگ لی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وکیل صفائی نے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کردی،عدالت نے وکیل کوتیاری کیلئے 29 اکتوبرتک کی مہلت دےدی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین نادراکی تعیناتی کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ چیئرمین نادراکی تعیناتی کب تک ہے؟وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نادراکی تعیناتی 3 سال کیلئے ہوئی تھی، عدالت نے مزید استفسار کیاکہ ابھی مدت ملازمت پوری ہونے میں کتناوقت ہے؟وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ مدت ملازمت کاابھی آدھاوقت گزراہے،چیئرمین نادرا کے وکیل کی عدالت سے مزیدمہلت کی استدعا کردی،عدالت نے وکیل کوتیاری کیلئے 29 اکتوبرتک کی مہلت دےدی،اسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت 29 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...