نیشنل ٹی 20 کپ، ساﺅدرن پنجاب کا ٹاس جیت کر ناردرن کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

نیشنل ٹی 20 کپ، ساﺅدرن پنجاب کا ٹاس جیت کر ناردرن کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
نیشنل ٹی 20 کپ، ساﺅدرن پنجاب کا ٹاس جیت کر ناردرن کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

  



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی 20 کپ کے تیسرے میچ میں ساﺅدرن پنجاب نے نادرن کی ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساﺅدرن پنجاب کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمر امین، روحیل نذیر، نوید ملک، محمد نواز، شاداب خان، سہیل اختر، حارث رﺅف، آصف علی، سہیل تنویر اور محمد عامر شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں علی عمران، حیدر علی، حماد اعظم اور زید عالم کو رکھا گیا ہے۔

ناردرن ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، عمر صدیق، صہیب مقصود، سیف بدر، عامر یامین، وہاب ریاض،زاہد محمود، عمید آصف، آغا سلمان اور محمد عرفان سینئر شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں راحت علی، بلاول بھٹی، عرفان جونیئر کو رکھا گیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...