انسداد دہشتگردی عدالت نے زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیا
انسداد دہشتگردی عدالت نے زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیا

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے عدم ثبوت پر تمام ملزموں کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ میں زیارت زیذیڈنسی حملہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے عدم ثبوت پر تمام ملزموں کو بری کردیا،اے ٹی سی کے جج رحیم دادخلجی نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔واضح رہے کہ زیارت ریذیڈنسی نذرآتش کیس میں 15 ملزم نامزد تھے ،زیارت ریذیڈنسی جلانے کاواقعہ 2013 میں پیش آیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...