ن لیگ کے سینئر وکیل اغوا

ن لیگ کے سینئر وکیل اغوا
ن لیگ کے سینئر وکیل اغوا

  



لاہور (ویب ڈیسک)ہنجروال کے علاقہ سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سنیئر وکیل چوہدری کاشف کو مبینہ طور پر غواءکر لیا گیا،مغوی کے بھائی ناظم حسین نے الزام لگایا کہ انکے بھائی کو نواز شریف کی پیشی پرحکومت مخالف نعرے لگانے کی پاداش میں اٹھایا گیا ہے انکی کسی سے دشمنی نہیں، انہوں نے نامعلوم اغواءکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ شام 4بجے چوہدری کاشف ایڈووکیٹ کو سادہ لباس اور کالی وردیوں میں ملبوس نقاب پوش مسلح اہلکاروں نے سرشار ٹاﺅن نمبردار مارکیٹ کے قریب روکا اور زبردستی ایک کالے رنگ کے سبز نمبر پلیٹ والے ڈالے میں ڈال کر لے گئے،مغوی کے بھائی کہا کہ انکی کسی سے دشمنی نہیں، بھائی مسلم لیگ ن کا کارکن تھا ،اس نے چند روز قبل حکومت مخالف نعرے لگائے تھے۔اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے بھائی کو بازیاب کروایا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...