کراچی سمیت سندھ میں جرائم بڑھنے کی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی گئی

کراچی سمیت سندھ میں جرائم بڑھنے کی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی گئی
کراچی سمیت سندھ میں جرائم بڑھنے کی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی گئی

  



کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ نے بتایا ہے کہ معاشی بدحالی سے روزگار ختم ہوا ہے اسی وجہ سے اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے۔ہم تسلیم کرتے ہیں کراچی میں کچرے کی صورت حال بہت خراب ہے ، ستر فیصد کچرا اٹھالیا گیا لیکن تیس فیصد اب بھی باقی ہے، صفائی مہم مکمل ہونے تک پچانوے فیصد کچرا صاف کردیں گے، صفائی مہم مکمل ہوتے ہی سڑکوں کی مرمت و تعمیر نو پر توجہ دینگے، نکاسی آب کے نظام میں بھی بہتری لائی جائیگی۔سڑکوں کی حالت واقعی خراب ہے ،گرین لائن بس سروس نہ چلنے پر سندھ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا لیکن وفاقی حکومت کے حصے کا کام آج بھی ادھورا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو صفائی مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر سعید غنی اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ڈی جی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آصف اکرام، ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسد اللہ خان، پی ڈی کراچی پیکج اور دیگر تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اب تک کلین کراچی مہم کے تحت کراچی ڈویژن سےدو لاکھ 82 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا چکا ہے۔اس مہم کے مکمل ہوتے ہی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو پر توجہ دیں گے اور اس کے ساتھ نکاسی آب کے نظام میں بہتری لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...