جے یو آئی (ف)کا آزادی مارچ میں شرکت اور حمایت کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ،جماعت اسلامی نے انکار کردیا

جے یو آئی (ف)کا آزادی مارچ میں شرکت اور حمایت کیلئے جماعت اسلامی سے ...
جے یو آئی (ف)کا آزادی مارچ میں شرکت اور حمایت کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ،جماعت اسلامی نے انکار کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے یو آئی(ف)کا آزادی مارچ میں شرکت اور حمایت کےلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا،جماعت اسلامی نے آزادی مارچ میں شرکت سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،جے یو آئی (ف)نے آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی، رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے آزادی مارچ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ نہیں ہے ، ہر جماعت کا اپناا یجنڈا ہے ، آزادی مارچ جے یوآئی (ف)کا احتجاج ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیر کے معاملے پر ریلیوں اور حتجاج میں مصروف ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...