کیا واقعی غریدہ فاروقی کی ن لیگ کی اہم شخصیت کے ساتھ شادی ہو چکی ہے ؟ خود ہی بالآخر کھل کر بول پڑیں

کیا واقعی غریدہ فاروقی کی ن لیگ کی اہم شخصیت کے ساتھ شادی ہو چکی ہے ؟ خود ہی ...
کیا واقعی غریدہ فاروقی کی ن لیگ کی اہم شخصیت کے ساتھ شادی ہو چکی ہے ؟ خود ہی بالآخر کھل کر بول پڑیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے بارے میں ایک افواہ کچھ عرصہ قبل پھیلی کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک ن لیگ کے سینئر رہنماسے شادی کر لی ہے تاہم اب وہ خود اس پر بول پڑیں ہیں اور حقیقت بتاتے ہوئے ان افواہوں کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیدیا ہے ۔

” دی کرنٹ “ نامی فیس بک پیج کی میزبان نے غریدہ فاروقی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ ” لوگ کہتے ہیں کہ آپ ن لیگ کو اس لیے سپورٹ کرتی ہیں کہ آپ نے ن لیگ کے سینئر سیاستدان سے کے ساتھ شادی کی ہے ؟“ غریدہ فاروقی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ کا یہ سوال کرنے کا شکریہ ، میں اس سوال کا جواب ہر مرتبہ نہیں دے سکتی جب لوگ مجھ سے اس بارے میں پوچھتے ہیں کیونکہ میں اپنی ذاتی چیزیں اپنی تک رکھتی ہوں تاہم یہ ایک مکمل طور پر بے بنیاد، جھوٹی اور من گھڑت بات ہے ، کچھ لوگوں نے یہ پراپیگنڈہ شروع کیا جو کہ میری امیج اور شہرت کو خراب کرنا چاہتے تھے اور پھر زرتا گل کی طرف سے ایک ویڈیو بنی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ن لیگ کو سپورٹ نہیں کرتی بلکہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتی ۔“

میزبان نے غریدہ فاروقی سے سوال کیا کہ آپ نے صحافت کا شعبہ کیوں چنا ؟ جس پر اینکر پرسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ایک معروف شعر ہے کہ ” ہوگیا عشق میں ناکام تو کیاکروں ، مجھے تو کچھ اور کام بھی نہیں آتا ۔“ ہمیں تو صحافت کے علاوہ کوئی اور کام بھی نہیں آتا ، میں نے اسے بطور پروفیشن اختیار کیا لیکن اب یہ میرا جذبہ بن چکاہے ۔“

فیس بک پیج کی میزبان نے غریدہ فاروقی سے اگلا سوال پوچھا کہ ٹاک شو میںکس سیاستدان کو سنبھالنا سب سے زیادہ مشکل ہو تاہے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” کسی کو ہینڈل کرنا مشکل نہیں ہے ، شرو ع شروع میں صحافت میں آتے ہیں اور لوگوں کے انٹرویوز کرتے ہیں تو تھوڑی مشکل پیش آتی ہے لیکن آہستہ آہستہ آپ سیاستدانوں کو جاننے لگ جاتے ہیں اور ان کی کمیسٹری بھی جان جاتے ہیں تو آپ کو آسان ہو تاہے ۔“

مزید : قومی


loading...