اوور سیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنی قوم اور ملک کا ساتھ دیا : چوہدری شہباز حسین

اوور سیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنی قوم اور ملک کا ساتھ دیا : ...
اوور سیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنی قوم اور ملک کا ساتھ دیا : چوہدری شہباز حسین

  



جدہ (محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنی قوم اور ملک کا ساتھ دیا اور آج اسی طرح کشمیری بھائیوں کا بھی ساتھ دے رہے ہیں اور پوری دنیا میں کشمیر کی آواز بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکا اہتمام اسپنزر ہال میں سماجی و سیاسی رہنما ملک محی الدین نے کیا تھا،  جس میں تمام سیاسی جماعتوں، سوشل تنظیموں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ عشائیہ کی صدارت مرزا گلنار بیگ  نے کی، عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے کہا کے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوورسیز پاکستانیوں نے سب سے پہلے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کی جو آج پوری دنیا میں گونج رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جس طرح اقوام متحدہ میں کشمیر کے لیے آواز بلند کیا ہمیں انھیں خراج تحسین پیش کرنا چاہے اور اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا، چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ ہم دامے، درمے، سخنے کشمیر کی آزادی کے لئیے کام کرتے رہیں گے، تقریب کے صدر مرزا گلزار بیگ اور میزبان ملک محی دین نے کہا کہ ہمارے سیاسی لاکھ اختلاف سہی لیکن کشمیر کاز کے لیے ہم سب ایک ہیں جس کی مثال آج س چھت کے نیچے دیکھی جا سکتی ہے تمام مکاتب فکر اور جماعتوں کے لوگ موجود ہیں اور کشمیر کے لیے ہم اوورسیز والے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں جب تک کشمیر کا مسلۂ حل نہیں ہوتا ہم اپنے بھائیوں کے لیے آواز بلند کرتے رہے گے ، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہے تقریب کی نظامت کرتے ہوئے ممتاز سماجی رہنما چوہدری محمد اکرم نے چوہدری شہباز کی کمیونٹی خدمات اور انکے حسن اخلاق کا تواتر سے ذکر کرتے رہے انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کمیونٹی کے ہر فرد کی اپنی استعاعت سے بڑھ کر خدمت اور مدد کی جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اعزازی مہمان اطہر نفیس صدیقی نے کہا کہ چوہدری شہباز کی یہاں موجودگی پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہے انہوں نے اپنے کلام کے ذرئیے انہیں خراج تحسین پیش کیا، پاکستان رائٹرز فورم کے صدر انجنئیر نیاز احمد نے اپنے خطاب میں چوہدری شہباز حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی طرح اپنی کمیونٹی خدمات جاری رکھیں گے، کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں بھارتی چنگل سے آزاد کرایا جائے، عنایت جھاڑا نے اپنے ٹھیٹھ پنجابی لہجے میں خطاب کیا اور اپنا کلام بھی سنایا ، ملک جاوید, چوہدری زوالفقار گجر ،طیب مسوانی ، انجنئیر شہاز حسین ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مسلۂ کشمیر پر روشنی ڈالی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری شہاز کی اوورسیز کے لیے خدمات کی تعریف کی تقریب کے آخر میں ملک محی دین نے تقریب میں شریک ہونے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : عرب دنیا