اچھانہیں لگے گامیں سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کانوٹس جاری کروں،اسلام آبادہائیکورٹ کے ای سی ایل کیس میں ریمارکس

اچھانہیں لگے گامیں سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کانوٹس جاری کروں،اسلام ...
اچھانہیں لگے گامیں سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کانوٹس جاری کروں،اسلام آبادہائیکورٹ کے ای سی ایل کیس میں ریمارکس

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے کیس میں سیکرٹری داخلہ کو عدالتی حکم پر عملدرآمدکرکے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی،جسٹس محسن اخترکیانی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اچھانہیں لگے گاکہ میں توہین عدالت کانوٹس جاری کروں،عدالت کوآگاہ کردیں کہ ان کی درخواست پر کیا فیصلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسددرانی کانام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری داخلہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیاابھی عدالتی حکم پرعمل درآمدنہیں ہوا،وکیل درخواست نے کہاکہ 27فروری2019 کا عدالتی آرڈر ہے،ابھی تک نام نکالا نہ درخواست کا فیصلہ کیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اچھانہیں لگے گاکہ میں توہین عدالت کانوٹس جاری کروں،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کوآگاہ کردیں کہ ان کی درخواست پر کیا فیصلہ ہوا،عدالت نے سیکرٹری داخلہ کوعدالتی حکم پرعمل درآمد کرکے جواب جمع کرانےکی ہدایت کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد