جے یو آئی ایف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کس شہر سے شروع کرے گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

جے یو آئی ایف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کس شہر سے شروع کرے گی ؟ تفصیلات سامنے آ ...
جے یو آئی ایف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کس شہر سے شروع کرے گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی ایف نے آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آزادی مارچ کا سہراب گوٹھ سے براستہ سپر ہائی وے آزادی مارچ کا آغا ز کیا جائے گا ، حیدرآباد ڈویژن کے جلوس سپر ہائی وے پر آزادی مارچ میں شامل ہوں گے ، میر پور خاص ڈویژن کی ریلیاں نواب شاہ سے آزادی مارچ میں شامل ہوں گے اور مارچ کے شرکاء27 اکتوبر کو سکھر میں قیام کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ شہبازشریف خود لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے تاہم اس سے آگے کی قیادت احسن اقبال سمیت پارٹی کے دیگر قائدین کے سپر د ہو گی ۔

مزید : قومی