آئی فون 11 خریدنے والے چیخ اٹھے، صرف چند ہفتے استعمال کرنے پر ہی سکرین پر کیا ہونے لگتا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی خریدنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچیں گے

آئی فون 11 خریدنے والے چیخ اٹھے، صرف چند ہفتے استعمال کرنے پر ہی سکرین پر کیا ...
آئی فون 11 خریدنے والے چیخ اٹھے، صرف چند ہفتے استعمال کرنے پر ہی سکرین پر کیا ہونے لگتا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی خریدنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں آئی فون 11 متعارف کرایا ہے جس کی قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے تاہم اس میں استعمال ہونے والے سافٹ وئیر آئی او ایس 11 میں کئی خامیاں سامنے آئیں لیکن اب اس کے ہارڈوئیر میں بھی ایک ایسی خامی سامنے آ گئی ہے کہ خریدنے والے افراد ’چیخ‘ اٹھے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل آئی فون 11 خریدنے والے اکثر افراد نے ایپل ویب سائٹ کے سپورٹ پیج پر شکایت کی ہے کہ فون کو صرف جیب میں رکھنے پر بھی اس کی سکرین پر بے شمار سکریچ پڑ رہے ہیں جس کے باعث صارف خاصے پریشان ہیں کیونکہ یہ خامی سامنے آنے سے صرف ایک مہینہ قبل ہی آئی فون نے نئی ’لاک سکرین‘ پالیسی بھی متعارف کرائی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی صارف اپنے آئی فون کی سکرین ایپل سٹور کے علاوہ کسی اور جگہ سے تبدیل کروائے تو اس فون کی لاک سکرین پر ایک وارننگ پیغام نظر آیا کرے گا۔ آئی فون 11 خریدنے والے افراد سکرین پر سکریچ پڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی شکایت کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے سکرین پر بے شمار سکریچز کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ” ایپل میری ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی لیکن یہ میرا نیا آئی فون 11 ہے جسے صرف چند ہفتے استعمال کیا، اور جیب میں رکھنے پر بھی بے شمار سکریچ پڑ گئے!“

بلاشین نامی صارف نے لکھا ”میں آئی فون 11 پرو میکس کے ایک پہلو سے بہت ہی زیادہ مایوس ہوئی ہوں۔ سکرین پر سکریچ بہت آسانی سے پڑ رہے ہیں۔یعنی اگر آپ کا انگوٹھا سخت یا کھردرا ہے تو یہ سکرین پر سکریچ ڈالنے کیلئے کافی ہے، ہاہاہاہاہا، یہ کیا بکواس ہے“

زازاک نامی صارف نے لکھا ”میں نے آئی فون 6 کے بدلے آئی فون 11 لے لیا ہے۔ سوچ رہا تھا کہ میں نے درست فیصلہ کیا ہے، میرا نیا فون صرف ایک دن پرانا ہے اور سکرین پر ایک سکریچ بھی پڑ گیا ہے۔ میرے پاس آئی فون 7 اور ایک آئی فون 4 بھی ہے جن کی سکرین پر کوئی سکریچ نہیں، نئے آئی فون میں کچھ تو گڑبڑ ہے“

ڈالٹن ایموس نے لکھا ”نئے آئی فون 11 میکس پرو کی سکرین پر باآسانی سکریچ پڑ رہے ہیں۔ اس فون سے پہلے میرے کسی فون کی سکرین پر سکریچ نہیں پڑے“

ہائیس نے لکھا ”میں ایپل سٹور پر گیا تاکہ اپنے آئی فون 11 پرو 256 جی بی کی سکرین پر پروٹیکٹر لگوا سکوں لیکن اس سے پہلے ہی اس کی سکرین پر ایک سکریچ آ چکا تھا“

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی