نیشنل ٹی 20 کپ، ساﺅدرن پنجاب نے ناردرن کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیدیا

نیشنل ٹی 20 کپ، ساﺅدرن پنجاب نے ناردرن کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیدیا
نیشنل ٹی 20 کپ، ساﺅدرن پنجاب نے ناردرن کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیدیا

  



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی 20 کپ کے تیسرے میچ میں ساﺅدرن پنجاب کی ٹیم نے ناردرن ٹیم کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جا رہے میچ میں ساﺅدرن پنجاب نے نادرن ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ عامر یامین 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں شان مسعود نے 8، عمر صدیق نے 15، سمیع اسلم نے 3، صہیب مقصود نے 25، سیف بدر نے 15، سلمان علی آغاز نے 7، وہاب ریاض نے 16 اور عمید آصف نے 8 رنز بنائے۔

نادرن ٹیم کی جانب سے سہیل تنویر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

واضح رہے کہ ساﺅدرن پنجاب کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمر امین، روحیل نذیر، نوید ملک، محمد نواز، شاداب خان، سہیل اختر، حارث رﺅف، آصف علی، سہیل تنویر اور محمد عامر شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں علی عمران، حیدر علی، حماد اعظم اور زید عالم کو رکھا گیا ہے۔

ناردرن ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، عمر صدیق، صہیب مقصود، سیف بدر، عامر یامین، وہاب ریاض،زاہد محمود، عمید آصف، آغا سلمان اور محمد عرفان سینئر شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں راحت علی، بلاول بھٹی، عرفان جونیئر کو رکھا گیا ہے۔

مزید : کھیل