حکومت معاشی طور مکمل فیل ہو چکی،حکومت اور اس کے اتحادیوں کو گھر بھیجیں گے، بلاول بھٹو زرداری

حکومت معاشی طور مکمل فیل ہو چکی،حکومت اور اس کے اتحادیوں کو گھر بھیجیں گے، ...
حکومت معاشی طور مکمل فیل ہو چکی،حکومت اور اس کے اتحادیوں کو گھر بھیجیں گے، بلاول بھٹو زرداری

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کا فرض ہے،ضروریات زندگی کی تما م اشیا حددرجہ تک مہنگی ہو گئی ہیں ،موجودہ حکومت نے عام آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے،حکومت اور اس کے اتحادیوں کو گھر بھیجیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہمارے جمہوری اور معاشی حقوق پر حملہ کیا جا رہا ہے، معاشی پالیسی ہمیشہ عوام دوست ہو تی ہے جبکہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کرنے میں مکمل فیل ہو گئی ہے۔موجودہ حکومت کو پاکستان کے مسائل کابالکل احساس نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کراچی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری حکومت کے نام پر عوام کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، اگر عوام نے ان کے خلاف آواز بلند نہ کی رفتہ رفتہ مشکلات میں مزاضافہ ہ ہو گا۔ پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے استحکام پر حملے ہو رہے ہیں،ہم دھاندی ا ور جمہوریت کے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں بھی پورے ملک کا دورہ کیا تھا اور اب بھی عوام کے ساتھ ہیں۔تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجیں گے۔بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے نظریے کو پورا کرنے کےلئے ہر پاکستانی کی ضرورت ہو گی۔کراچی ،کشموراور پنجاب بھر میں جلسے کریں گے۔پیپلز پارٹی عوام کےلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ اقتدار میں پیپلز پارٹی نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے بے نظیر انکم سپورٹ سمیت کئی دیگر منصوبوں پر کام کیا۔ان کا مزید کہناتھا کہ کراچی سے لے کر کشمیر تک عوام کے حقوق ، مہنگائی کے خلاف اور غیر جمہوری حکومت کے خلاف مارچ کریں گے۔ پاکستان کی عوام کٹھ پتلی کے ساتھ نہیں اور عوام اس حکومت کو گھر بھیجنے کےلئے ڈٹ گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی