”بابراعظم کے علاوہ یہ کھلاڑی بھی بہترین کپتان ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ۔۔۔“ عمران نذیر نے ناقابل یقین نام بتا دیا

”بابراعظم کے علاوہ یہ کھلاڑی بھی بہترین کپتان ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ۔۔۔“ ...
”بابراعظم کے علاوہ یہ کھلاڑی بھی بہترین کپتان ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ۔۔۔“ عمران نذیر نے ناقابل یقین نام بتا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور امام الحق بہترین کپتان ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ دونوں کی کارکردگی بہترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران نذیر نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان کیلئے واحد فارمولا صرف پرفارمنس ہونا چاہیے اور اس وقت بابر اعظم اور امام الحق ہی دو ایسے بیٹسمین ہیں جن کی پرفارمنس کے ساتھ تکنیک بھی زبردست ہے جبکہ موجودہ حالات میں سرفراز احمد کپتانی کے دباﺅ میں ہیں جس کی وجہ سے ان کی انفرادی کارکردگی بھی معیاری نہیں رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے میدان میں خود کو ہر معاملے میں الجھا رکھا ہے۔ بار بار باﺅلرز کے پاس جاکر سمجھانے سے باﺅلر زیادہ پریشر میں آ جاتا ہے اورکپتان پر بھی پریشر بڑھتا جاتا ہے، کپتان خود تھوڑا اعصاب پر کنٹرول رکھے گا تو بہتر فیصلے کرسکے گا۔

انہوں نے سری لنکا کیخلاف سیریز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا جاتا تو زیادہ مناسب ہوتا، ہم کہہ سکتے کہ نئے لڑکوں کو آزمایا، اب دورئہ آسٹریلیا میں زیادہ مشکلات پیش آئیں گی۔ آسٹریلوی سرزمین پر جو نتائج ہوسکتے ہیں اس کا اندازہ ابھی سے لگایا جاسکتا ہے۔

مزید : کھیل