الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمینٹ کو سالانہ مالی گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمینٹ کو سالانہ مالی گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرانے ...
الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمینٹ کو سالانہ مالی گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

  



اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اراکین پارلیمینٹ کو 31 دسمبر تک سالانہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمینٹ 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرا دیں اور اس سلسلے میں فارم ایکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سالانہ مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلمینٹ کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

مزید : قومی