شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی اجلاس، آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق تجاویز طلب

شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی اجلاس، آزادی مارچ میں شرکت ...
شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی اجلاس، آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق تجاویز طلب

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے رہنماﺅں سے تجاو یز لی گئیں جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پالیسی بیان صرف تین عہدیدار ہی دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے رہنماﺅں کی تجاویز طلب کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک رہنماﺅں نے تجاویز دیں کہ مسلم لیگ (ن) لیگ سندھ اور سکھر سے آزادی مارچ میں شرکت کرے اور شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، ننکانہ اور گوجرانوالہ کے کارکن لاہور میں جمع ہوں جبکہ گلگت بلتستان اور بلوچستان کی قیادت کو کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ اجلاس کی خبر باہر نہ جائے اور بتایا گیا کہ گزشتہ اجلاس میں بھی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اجلاس کی باتیں باہر نہیں جائیں گی کیونکہ اس سے پارٹی کی ساکھ خراب ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی بیان بھی صرف تین عہدیدار ہی دے سکیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی