آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس، مولانا فضل الرحمان کا قریبی ساتھی نیب میں پیش

آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس، مولانا فضل ...
آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس، مولانا فضل الرحمان کا قریبی ساتھی نیب میں پیش

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اکرم درانی نیب میں پیشی کے بعد ایک اور سوالنامہ لے کر واپس چلے گئے۔

سابق وفاقی وزیر اکرم درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے اور ایک گھنٹہ نیب کے دفتر میں موجود رہے۔ انہوں نے نیب کے سوالوں کا تحریری جواب جمع کرایا جس کے بعد نیب کے تحقیقاتی افسر نے اکرم درانی کو ایک اور سوالنامہ تھما دیا۔نیب کی جانب سے اکرام درانی کو سوالنامے کا تحریری جواب 10روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اکرم درانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے اور اسی سلسلے میں وہ پیر کو نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔

مزید : قومی