”مانتا ہوں کہ مہنگائی ہے لیکن اتنا عرصہ صبرکریں “جہانگیر ترین نے بھی عوام کو حالات بہتر ہونے کے لیے وقت دے دیا

”مانتا ہوں کہ مہنگائی ہے لیکن اتنا عرصہ صبرکریں “جہانگیر ترین نے بھی عوام ...
”مانتا ہوں کہ مہنگائی ہے لیکن اتنا عرصہ صبرکریں “جہانگیر ترین نے بھی عوام کو حالات بہتر ہونے کے لیے وقت دے دیا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اوپر کی سطح پر معیشت میں استحکام آرہا ہے، مانتا ہوں کہ مہنگائی ہے لیکن سال چھ ماہ صبر کریں ملکی معیشت میں پائیدار استحکام آجائے گا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی، مگر عمران خان نے آکر اسے بند کردیا ہے۔ عمران خان کے خلاف ساری اپوزیشن اکٹھی ہورہی ہے لیکن عمران خان سب کا مقابلہ کریں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خان صاحب نے اقتدار میں آتے ہی نئے پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے جس سے ملک آگے بڑھے گا اور لوگوں میں خوشحالی آئے گی، لوگوں کو پیسے دینے کے بجائے انہوں نے خود مختار بنانے کا کام شروع کیا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر لوگ مرغی اور چوزے پال لیں تو ملک کی معیشت بہتر ہوسکتی ہے اور روزگار بھی بڑھے گا۔

مزید : قومی