سردار عثمان بزدار نے 34 ہزار سرکاری ملازمین کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

سردار عثمان بزدار نے 34 ہزار سرکاری ملازمین کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ...
سردار عثمان بزدار نے 34 ہزار سرکاری ملازمین کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو 1122 کے 34 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کا مثالی ادارہ ہے اور اس کا دائرہ کار تمام تحصیلوں تک پہنچایاجارہا ہے، مشکل وقت میں ریسکیو 1122 کی آمد باعث تسکین ہوتی ہے، عوامی خدمت کی اس سے بہتر مثال نہیں سکتی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ریسکیو 1122 کے 34ہزارملازمین کو اگلے 2 ہفتوں میں مستقل کردیا جائے گا،ریسکیو 1122 کے اہلکار عوامی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور