ٹی 20 کپ میں کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں، فیصل اقبال نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ آپ بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹی 20 کپ میں کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں اور ٹورنامنٹ میں پروفیشنل کمنٹیٹرز کی خدمات حاصل کرنے پر زور دیا جانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے کارٹون کمنٹری کا سلسلہ چل رہا ہے،پی ٹی وی سپورٹس کو اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا،ہمیشہ ایک اچھا ٹورنامنٹ غیر پیشہ ور کمنٹیٹرز کی وجہ سے برباد کردیا جاتا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو معیاری براڈ کاسٹنگ اور کمنٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز سمیت متعدد صارفین نے بھی فیصل آباد میں ٹی 20 کپ میچز کے دوران کی جانے والی کمنٹری کو ہدف تنقید بنایا ہے۔